پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے نئے پراونشل فنانس کمیشن ایوارڈ تیار کر لیا ہے اور پچیس اضلاع کے لئے تیار ہونے والے نئے پراونشل کمیشن ایوارڈ کے ساتھ ساتھ نئے مالی سال 2019-20ء کے بجٹ کی پرنٹنگ کاکام شروع کر دیا گیا ہے ، نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، بجٹ کا خاکہ پہلے سے ہی تیار کیاگیا ہے ۔ بجٹ دستاویزات کی چھپائی کا عمل سخت سکیورٹی اقدامات میں شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے ،نئے پراو نشل فنانس کمیشن ، نئے مالی سال کے فنانس بل کی پرنٹنگ شروع کر دی گئی ہیں جبکہ مطالبات زر کو چھ مئی ، سالانہ بجٹ اسسمنٹ 10مئی ، وائٹ پیپر 13مئی ، بجٹ سمری 15مئی اور بجٹ تقرریر بیس مئی کو چھپائی کے لئے ممکنہ طور پر بھیجوایا جائے گا ۔نئے مالی سال 2019-20کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ سلیم تیمور جھگڑا پیش کرینگے ، عید الفطر کے بعد صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔