پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی علاقہ جات میں خوبصورت جھیلوں اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے نجی کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر سیاحت و کھیل خیبر پختونخوا عاطف خان کے مطابق نجی کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس کے حوالے سے بات طے ہو گئی ہے ، آئندہ ہفتے معاہدے پر دستخط ہوں گے ، ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے سیاح باآسانی سفر کر پائیں گے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی پاکستان کی جنت نظیر وادیوں کو دیکھنے کے لئے فضائی سروس مہیا ہوگی۔عاطف خان کے مطابق خیبر پختونخوا میں 32 خوبصورت جھلیں موجود ہیں جن سے سیاح لطف اندوز ہوں گے ۔ ہیلی کاپٹر سروس ابتدائی طور پر وادی سوات ، کالام ، اور چترال کے مہیا ہوگی ، چترال کا پنجاب سے 14 گھنٹوں کا سفر ہیلی کاپٹر کے ذریعے صرف دو گھنٹوں میں طے ہوگا جس سے سیاحت کو عالمی سطح پر بھی فروغ ملے گا۔
خیبر پختونخوا حکومت کا سیا حوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ
بدھ 19 جون 2019ء
پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی علاقہ جات میں خوبصورت جھیلوں اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے نجی کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر سیاحت و کھیل خیبر پختونخوا عاطف خان کے مطابق نجی کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس کے حوالے سے بات طے ہو گئی ہے ، آئندہ ہفتے معاہدے پر دستخط ہوں گے ، ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے سیاح باآسانی سفر کر پائیں گے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی پاکستان کی جنت نظیر وادیوں کو دیکھنے کے لئے فضائی سروس مہیا ہوگی۔عاطف خان کے مطابق خیبر پختونخوا میں 32 خوبصورت جھلیں موجود ہیں جن سے سیاح لطف اندوز ہوں گے ۔ ہیلی کاپٹر سروس ابتدائی طور پر وادی سوات ، کالام ، اور چترال کے مہیا ہوگی ، چترال کا پنجاب سے 14 گھنٹوں کا سفر ہیلی کاپٹر کے ذریعے صرف دو گھنٹوں میں طے ہوگا جس سے سیاحت کو عالمی سطح پر بھی فروغ ملے گا۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 19 جون 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں