پشاور(سپورٹس ڈیسک)پشاور میں جاری آل خیبر پختونخوا آزادی کپ کبڈی ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا،کوارٹر فائنل میچزمیں محب اﷲ کلب فاٹااور شوکت کلب نوشہرہ نے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام طہماس خان فٹ بال گرائونڈ کھیلے جانیوالے آل خیبر پختونخواآزادی کپ کبڈی لیگ کے سلسلے میں منعقدہ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں شوکت کلب نوشہرہ نے فاٹاکے محب اﷲ کبڈی کلب نے ایک سخت مقابلے کے بعد پشاور ٹائیگرزکو ہرایا،اسی طرح دوسرے کوارٹرفائنل میچ میں شوکت کلب نے خالد کلب مردان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ آج دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے جائینگے ۔