پشاور(ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا میں ناقص منصوبہ بندی کے باعث اہم امراض کا تدارک نہ ہوسکا،صوبہ بھر میں 12.80 فیصد مریض سانس کے امراض میں مبتلا ہیں،صوبہ بھر میں سالانہ 34 لاکھ مریض سانس کے انفیکشن کی شکایت کے ساتھ ہسپتالوں کو پہنچتے ہیں۔صوبے میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں ہیضہ دوسری بڑی بیماری بن چکی ہے ،جو 4.08 فیصد بچوں کو متاثر کر رہی ہے ،صوبے میں ہر سال 11 لاکھ 12 ہزار بچے ہیضے کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔