پشاور (خبر نگار) ڈاکٹروں نے مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری ر کھنے کا اعلان کیا ہے ،گزشتہ روز بھی صوبہ بھر ہسپتالوں اور مراکز صحت میں او پی ڈی سروسز کا بائیکاٹ کیا گیا جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ بعض علاقوں میں نجی کلینکس بھی بند رہے تاہم متعدد سینئر ڈاکٹروں نے کلینکس مین مریضوں کا معائنہ جاری رکھا ، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنمائوں کے مطابق گرفتار ڈاکٹروں کے ساتھ خاندان کے افراد وکلا اور دوستوں کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جو غیر جمہوری عمل ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے رویہ نہ بدلا تو ایمرجنسی سروسز کو بھی بند کرنے پر مجبور ہوجا ئیں گے ۔