پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کی ہراسمنٹ روکنے کے لیے خاتون محتسب کو تعینات کردیا گیا،رخشندہ ناز کی بحیثیت صوبائی محتسب تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔محکمہ سوشل ویلفیئرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رخشندہ ناز کو تین برس کے لئے صوبائی محتسب تعینات کیا گیا ہے ۔خاتون محتسب کی تعیناتی کا مقصد ورک پلیس پرخواتین کوتحفظ فراہم کرنا ہے ،رخشندہ نازکی تعیناتی کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔