خیبرایجنسی(این این آئی)اچینی خوڑ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے امن کمیٹی باڑہ ضلع خیبر کے سربراہ میر عالم آفریدی جاں بحق ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مرحوم پشاور سے باڑہ جارہے تھے کہ ٹول پلازہ حیات آباد کے قریب فائرنگ کا نشانہ بن گئے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ٹارگٹ کلرز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ پولیس کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کئے ۔