پشاور(رحم یوسفزئی) خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی اور اربوں کے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کے باوجود سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی نہیں ہوسکی۔ آزاد مانیٹرنگ یونٹ نے دسمبر2019ئکی رپورٹ جاری کردی ہے ، جس کے مطابق صوبے کے 29ہزار 569سکولوں میں 3ہزار 859بجلی ، 2ہزار481 چاردیواری ، ایک ہزار102 بیت الخلا اور ایک ہزار 654سکول پینے کے پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 86فیصدسکولوں میں بجلی،91فیصد کی چاردیواری،96فیصدمیں بیت الخلا اور 94فیصد سکولوں میں پینے کے پانی کی سہولت میسر ہے ۔رپورٹ کے مطابق 2019ئمیں سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں خاطرخواہ تبدیلی نہیں آئی کیونکہ جنوری 2019ء میں بھی سہولیات کایہی تناسب تھا ۔ رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت کوئی بھی ایسا ضلع نہیں ہے جہاں تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات100فیصد فراہم کی گئی ہوں۔