پشاور ( ذیشان کاکاخیل )خیبر پختونخوا میں 34تاریخی مقامات غائب ہوگئے ۔ مرکز کے پاس ریکارڈ میں موجود91میں صرف 57صوبائی حکومت کے حوالے کئے گئے جبکہ محکمہ آثار قدیمہ 34تاریخی مقامات کا سراغ نہیں لگا سکا۔ 34 مقامات غائب ہونے کی ذمہ داری کسی ادارے یا افسر پر عائد نہ ہو سکی ، اینٹی ایکویٹی ایکٹ کی منظوری کے باوجود خیبر پختونخوا میں تاریخی مقامات کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔