کراچی ،پشاور(سٹاف رپورٹر،آن لائن) سندھ اور خبیرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہو نگے جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ پولنگ کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسران کو سامان کی ترسیل کا کام مکمل ،بیلٹ پیپر ، پولنگ بیگ اور دیگر انتخابی سامان فراہم کردیا گیا ۔سکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ پشاور میں ٹائون ممبر اور یونین کونسلرز جبکہ دیگر اضلاع میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ممبران کے لئے انتخابات ہو نگے جبکہ سندھ بھرمیں 141 خالی بلدیاتی نشستوں پر73 امیدواربلامقابلہ کامیاب ہوگئے اور65 نشستوں پر آ ج پولنگ ہو گی ۔