پشاور(شہزادہ فہد)خیبرپختونخوا میں محکمہ پولیس گروپ بندی کاشکا رہوگیا جبکہ پہلی بار محکمہ پولیس کے اہلکاروافسران نے اعلیٰ حکام کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی ہے ۔دوسری جانب احتجاج کرنے اور گروپ بندی کرنے والے پولیس ملازمین کی نگرانی کے بعد ان کی لسٹیں تیار کی جارہی ہیں۔مذکورہ اہلکارو ں کے خلاف سخت ایکشن لئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دو روز تک اعلی حکا م کے خلا ف احتجاج کیا جائے گا ،محکمہ پولیس میں موجود بعض ملازمین اپنے افسروں کے فیصلوں سے نالاں ہیں ،ذرائع کے مطابق سابق ایس ایچ او یکہ توت کے شہری پر تشدد سے موت پر ان کے خلاف مقدمہ کا اندارج کے بعدگروپ بندی شروع ہوگئی ہو گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل سی سی پی او اور بعض افسروں کے مابین اس واقعہ پر تلخ کلامی بھی ہو ئی ہے ۔سینئر قانو ن دان شبیر گگیانی نے روزنامہ 92 نیوز سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ سول سروس میں اپنے ادارے کے خلاف احتجاج مس کنڈیٹ کے زمرے میں آتا ہے ۔