پشاور(خبرنگار)خیبرپختونخوااسمبلی میں بلین سونامی ٹری پراجیکٹ کی شفافیت جاننے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک متفقہ طور پر منظورکرلی کرلی گئی ہے ،اسمبلی اجلاس کے دوران اے این پی کی خاتون رکن شگفتہ ملک کے سوال پرصوبائی وزیرقانون سلطان محمد نے کہاکہ بلین سونامی ٹری پراجیکٹ فلیگ شپ منصوبے کی حیثیت رکھتاہے جس کی ملکی وبین الاقوامی فورم پر پذیرائی ہوئی ،اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے کہاکہ منصوبے کی شفافیت جاننے کیلئے حکومت واپوزیشن اراکین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جس پر سپیکر نے اس حوالے سے تحریک لانے پرزوردیا،بعدازاں اے این پی کے رکن خوشدل خان نے کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک پیش کی جسے متفقہ طور پرمنظورکرلیاگیا،کمیٹی میں پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت کے بعد نام فائنل کئے جائیں گے ،اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کے نکتہ اعتراض پر صوبائی وزیر سلطان محمد نے کہاکہ حکومت شہیدطاہرداوڑ کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے ، حکومت طاہرداوڑکیس پران کیمرہ بریفنگ کااہتمام کرے گی ۔