پشاور(خبرنگار)خیبرپختونخوااسمبلی نے بھارت کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اورمہم جوئی کے خلاف مذمتی قراردادمتفقہ طورپر منظورکرلی ہے ۔ قراردادپی ٹی آئی کے رکن ظاہرشاہ طورونے پیش کی جس میں کہاگیاہے کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کسی بھی بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور وطن عزیز کی عزت اوروقار کے لئے ہرشہری پاک فوج کاسپاہی ہے ۔ ہم بھارتی جنگی جنون کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔