پشاور(تیمور خان)خیبر پختونخوا کابینہ کے انتخاب میں وزیر اعلیٰ محمود خان ہیوی ویٹ رہنماؤں کے سامنے بے بس نظرآرہے ہیں ۔ عاطف خان ، شہرام ترکئی اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک منظور نظر اراکین اسمبلی کو کابینہ میں کھپانے کے لئے سرگرم ہیں۔عاطف خان کو مرضی کی وزارتیں دینے کی پیشکش بھی کی گئی ہے ، قوی امکان ہے شہرام ترکئی اور عاطف خان سنیئر وزیر ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں دس ارکان پر مشتمل کابینہ تشکیل دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں چار مزید وزراء کا انتخاب ہوگا، تیسرے مرحلے میں مشیروں کا انتخاب ہوگا،اگر ممبران کی جانب سے کابینہ میں شامل ہونے کیلئے دباؤ بڑھ گیا تو معاون خصوصی کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ محمود خان کمزور ترین وزیر اعلیٰ ہونگے ، وہ اپنے ہی ضلع کے محب اﷲ کو کابینہ میں ایڈجسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں مگر ایک گروپ کی جانب سے اعتراض آنے کے بعد ان کا نام ڈراپ کردیا گیا ہے ۔ شاہ فرمان وزارت یاگورنر شپ لینے کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں۔