پشاور(این این آئی)مالم جبہ اراضی لیز کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نیب کے سامنے پیش ہوئے اور ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک نیب دفتر میں رہے ۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا نیب کو جواب دیا کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں اور میرے علم میں نہیں، میں محکمہ سیاحت سے محکمہ آب پاشی میں چلا گیا تھا، اب تک جائزہ نہیں لیا کہ اراضی کا معاملہ میری محکمہ سیاحت میں ذمہ داری کے دوران ہوا۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا سرمایہ کاری کے تناظر میں مالم جبہ اراضی کا معاملہ درست ہے ، ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں سرمایہ کاری ہو، ہم اس کی تائید بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا نیب آفس میں یہ میری پہلی اورآخری پیشی ہے ، نیب نے مجھے کلین اینڈ کلیئر قراردے دیا،مجھے کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا، مجھے صرف اس لئے بلایا گیا کہ میں وزیر سیاحت تھا۔