میرپور ماتھیلو(نامہ نگار)چونڈکو ضلع خیرپور میرس کی ہندو لڑکی نے اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمان نوجوان سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق چونڈکو ضلع خیرپورمیرس کے ہندو معراج اشوک کمارکی 22 سالہ بیٹی پریا نے اتوارکے روز درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف پہنچ کرپیرمیاں محمد جاوید کے ہاتھ پراسلام قبول کرلیا،جس کے بعد اس کااسلامی نام غلام عائشہ رکھاگیا۔بعد ازاں نومسلمہ غلام عائشہ نے اپنی رضامندی سے ایک نوجوان علی مراد چاکرانی سے شادی کرلی۔اس موقع پرغلام عائشہ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا اور مسلمان سے شادی کی ہے ،مجھ پرکوئی پابندی یا دباؤنہیں،اس نے کہا کہ مجھے اورمیرے شوہرکوتحفظ فراہم کیا جائے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دو ہندولڑکیاں درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف پہنچ کر اسلام قبول کرچکی ہیں۔