خیرپور(نامہ نگار) بے نظیربھٹو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی خیرپور،محکمہ ریونیو کے افسران،پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ ،سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے خلاف جانوری گوٹھ،مبارک علی جانوری،ماڑیچہ گوٹھ،درگاہ پیرمعصوم شاہ سمیت نواحی دیہات کے سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے ہماری موروثی زرعی زمین ہتھیانے کے لئے ریاستی جبر شروع کردیا ،ہماری کروڑوں روپے کی اراضی ہے جسے یہ لوگ کوڑیوں کے مول زبردستی ہتھیانے کی کوشش کررہے ہیں۔