پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسزکے حق میں بیان شدت پسندوں کو ایک آنکھ نہ بھایا،پی ٹی ایم کاپروپیگنڈا بے نقاب کرناشرپسندوں کو نہ بھایا،خیسورواقعہ نہ ہونے کا حلف نامہ دینے والے ملک متروکے کو قتل کردیاگیا،13سال کے حیات خان کے ماموں ملک متروکے کو قتل کردیاگیا،ملک متروکے نے خیسورواقعہ رونمانہ ہونے کا حلف نامہ دیاتھا،ملک متروکے نے بیان دیاتھاکہ حیات خان کے گھرکی تلاشی کے دوران وہ خودموجودتھا،ملک متروکے نے پی ٹی ایم کے دعوے اورخیسورواقعہ کو جھوٹ قراردیاتھا،ملک متروکے نے کہاتھاکہ ان کی بہن سے کوئی بدسلوکی نہیں ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق مسلح افراددیوارپھلانگ کرگھر میں داخل ہوئے ،ملک متروک پرفائرنگ کی جوجان لیوا ثابت ہوئی،ذرائع کے مطابق قبائلی رہنما ملک متروک نے خیسورواقعہ میں فوجی اہلکاروں کے ملوث ہونے کو مستردکیاتھا،وہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارنے والی ٹیم کے ساتھ گئے تھے ۔