اسلام آباد /دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے بڑے شہر دبئی میں سینکڑوں پاکستانی سڑکوں پر سونے پر مجبور ہیں، جن کی وطن واپسی کا انتظام نہیں ہو سکا ہے ۔میڈیار پورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے سینکڑوں پاکستانیوں کے پاس رہائش اور کھانے پینے کے لیے پیسے ختم ہو گئے ہیں۔دبئی کی سڑکوں پر سونے والے 200 سے زائد پاکستانیوں کو حکام نے پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کر دیا ۔دبئی میں موجود پاکستان قونصل خانے نے اس حوالے سے کہا کہ 200 بے گھر پاکستانیوں کو رہائش اور خوارک دے رہے ہیں ،خصوصی فلائٹس کی تعداد انتہائی کم ہے ، تاہم پاکستانیوں کو بتدریج بھجوایا جا رہا ہے ۔دبئی میں 60 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں۔