کراچی (رپورٹ:ایس ایم امین) اتحادی جماعتوں کے مطالبے پروزیراعظم نے پیپلزپارٹی کوڈھیل نہ دینے اورسندھ میں وفاقی محکموں سے متعلق بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ منظورکرلیاہے ،اجلاس میں شریک جی ڈی اے کے ایک معتمد رہنما نے روزنامہ 92 نیوزکو بتایا کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے متفقہ طورپروزیراعظم سے سندھ میں پیپلزپارٹی کوڈھیل نہ دینے کا مطالبہ کیا جبکہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پرتحریک انصاف کے پیپلزپارٹی کی جانب جھکاؤ اورنرم رویہ اختیارکرنے کی اطلاعات پرتحفظات کا اظہارکیا گیا،اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم کوبتایا کہ سندھ حکومت کی تبدیلی کے بغیر صوبے میں ترقی ممکن نہیں، اجلاس میں سندھ میں بے رحمانہ احتساب کا بھی مطالبہ کیا گیا۔