لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں اْنہوں نے بتایا کہ حال ہی میں اْن کے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا ۔ پچھلے کچھ دن تھوڑے سخت تھے لیکن آپ سب کی محبتوں اور حمایت کے ساتھ میرے والد دل کے دورے سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔گلوکار نے کہا کہ میں آج آن لائن نہیں آ سکوں گا تاہم والد کے صحت یاب ہونے کے بعد میں ایک زبردست ملاقات کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ اْنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ویڈیوز، گانے اور خوبصورت ایڈیٹس بھیجنے کا شکریہ۔ جب والد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے تو میں آپ کے تمام پیغامات پڑھوں گا۔عاطف اسلم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم آپ کے بغیر کچھ نہیں ہیں۔