لاہور(کلچرل رپورٹر ) پاکستانی شو بز انڈسٹری کے باصلاحیت اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک مقبول ترین اداکارہ جنید خان نجی ٹی وی کے نئے پراجیکٹ "کشف"میں ایک بار پھر حرا مانی کے ساتھ دکھائی دیں گے ، یاد رہے کہ معروف ادکارہ کا نجی ٹی وی پر ڈرامہ "محبت نہ کریو" رواں ماہ کے آخر میں اختتام پذیر ہوگا جس میں دونوں اداکارہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اس نئے ڈرامے میں مقبول ترین اداکاروں کی اس جوڑے کو شائقین ایک بار پھر مرکزی کرداروں میں دیکھیں گے ،اس سے قبل " سن یارا"میں دونوں ادکاروں کے درمیان محبت کی دلچسپ کہانی کو مداحوں نے بے انتہا پسند کیاہے ۔ ڈرامہ "کشف" میں جنید خان نے وجدان نامی ایک نوجوان کا کردار ادا کیا ہے ۔