اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ( این این آئی ) مسیحی برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذہبی تہوار کرسمس کل مذہبی جوش و خروش سے منائے گی، اس دن کی مناسبت سے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ، مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے ،اس موقع پر ملکی ترقی ، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، پولیس سمیت دیگر قانون کرنے والے اداروں کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ چرچز کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ عبادات کے لئے آنے والے افراد کو خصوصی تلاشی کے بعد چرچز کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔