اسلام آباد (اے پی پی) ذیابیطس سے دنیا میں ہر 6 سیکنڈ میں ایک شخص کی موت واقع ہو رہی ہے ۔ قومی ذیابیطس سروے آف پاکستان کے مطابق اس وقت پاکستان میں ذیا بیطس کے مریضوں کی تعداد 75 لاکھ سے زائد ہے جو 2045ء میں بڑھ کر ایک کروڑ 61 لاکھ ہو جائے گی۔ انٹرنیشنل ڈائبٹیس فیڈریشن کے مطابق اس وقت دنیا میں 425 ملین افراد موذی مرض میں مبتلا ہیں جن میں سے 70 فیصد مریضوں کا تعلق پسماندہ ممالک سے ہے جن کے علاج پر ہر سال 1.31 ٹریلین ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق جسمانی غیر فعالیت اور موٹاپا اس مرض کی بڑی وجوہات ہیں اس لئے ذیابیطس کے مریضوں کو مسلسل جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے ۔