واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے )امریکی انٹیلی جنس ادارے نے تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ داعش افغانستان میں قدم جمانے میں کامیاب ہو گئی ہے اور امریکہ کو اب ایک نئے چیلنج کا سامنا ہے ، افغانستان میں وسیع رقبے پر داعش کی کامیابی دراصل دنیا امریکہ کی ناکامی تصور کر رہی ہے ۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق افغانستان کے کچھ حصوں سے داعش کو کمزور کرنے میں تو مدد ملی ہے لیکن اکثر صوبوں میں انتہا پسند گروپوں نے قدم جما کر امریکہ کو للکارا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہزار کے قریب داعش جنگجو صوبہ ننگر ہار میں جبکہ صوبہ کُنڑمیں چھ سو داعش کے دہشت گرد موجود ہیں ، کئی افغان نوجوان اور طالبان جنگجو اب داعش میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ داعش گروپ میں ایک بڑی تعداد عراق ، شام اور ازبکستان سے تعلق رکھنے والوں کی ہے ۔ رپورٹ میں پاکستان کو ایک بار پھر دہشتگردوں کی نرسری قرار دیتے ہوئے کہا گیا پاکستان سے بھی سرحد پار کر کے دہشت گرد داعش میں شامل ہوئے ہیں اور پاکستان اور ایران دنیا کے لیئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں جن کا سدباب کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے ۔ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جان نکلسن نے کہا طالبان اور داعش کے درمیان افغانستان میں اپنا اثرو رسوخ قائم کرنے کی جنگ جاری ہے ، امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے داعش اور طالبان کے ساتھ جنگ جاری ہے لیکن ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ہم فتح کا اعلان کب کرینگے ۔ داعش ،افغانستان