واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدت پسند تنظیم داعش کی مزعومہ خلافت کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ ہمیں داعش کے حوالے سے بیدار اور چوکنا رہنا ہوگا تاکہ یہ خطرناک گروپ دوبارہ سر نہ اٹھا سکے ۔ اپنے ایک بیان میں امرکی صدر نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو ختم کرنے کیلئے امر یکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ داعش کی خلافت ختم ہوگئی ہے مگر امریکا اور دوسرے ملکوں کو داعش کے حوالے سے بیدار رہنا ہوگا۔خیال رہے کہ شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ مشرقی شام میں الباغوز کے مقام پر داعش کو شکست دے دی گئی ہے ۔