اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍92 نیوز رپورٹ) پاکستان آلودگی اورماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے دنیابھرمیں مثال بننے لگا۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اہداف کو10سال پہلے حاصل کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اورآلودگی کیخلاف پاکستانی کاوشوں پرفخرہے ،کلین اورگرین پاکستان کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کیخلاف حکومتی کوششوں سے متعلق ویڈیوجاری کی۔ویڈیومیں آلودگی اورماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کودکھایاگیا۔ویڈیومیں دکھایاگیاہے کہ پاکستان تیزی سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کامقابلہ کررہاہے ۔ویڈیومیں دکھایاگیا کہ پاکستان نے کیسے اربوں درخت لگاکرماحولیاتی تبدیلی کامقابلہ کیا،پاکستان نے 10سال کاانتظارکرنے کی بجائے ماحولیاتی تبدیلی کاابھی سے مقابلہ کیا،پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں دیگرممالک کیلئے بہترین مثال ہے ،ویڈیومیں وزیراعظم کے ورلڈاکنامک فورم سے خطاب اوردیگراقدامات کوبھی دکھایاگیاہے ۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزیر برائے فشریز اینڈ وائلڈ لائف سید صمصام بخاری نے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی نذیر جٹ بھی ملاقات میں موجود تھے ۔