کراچی(کلچرل رپو ر ٹر) لالی ووڈ فلم ’’دال چاول‘‘ کا کراچی میں ریلیز کے دو دن بعد پریمئیر شو، آئی جی پی سندھ سید کلیم امام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پریمیئر شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر اکبر ناصر نے اس فلم میں اہم کردار ادا کیا ہے ، 7 ہزار سے زائد جوان اب تک شہید ہوئے ہیں، پاک فوج کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں پولیس نے دیں ،سندھ پولیس بہت خوش ہیں، پولیس کے ایسے جوان ہیں جو گھر سے نکلتے ہیں اور واپس نہیں آتے ، مزید امیج کیسے اچھا کیا جائے اس پر کام جاری ہے ، پولیس کا امیج فلم سے اچھا ہوگا ، مزید فلموں بھی بنائیں گے ۔ فلم کے پروڈیوسر اکبرناصر خان کا کہنا تھا کہ کلیم امام صاحب پنجاب میں تھے جب فلم بنانا شروع کی تھی۔کلیم امام صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے ساتھ دیا ، جن حالات کے تحت ہماری پولیس فورس کام کررہی ہے وہ انتہائی چیلنجنگ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو یہ بات سمجھے کی ضرورت ہے کہ پولیس فورس میں خدمات انجام دینے سے کہیں زیادہ کام وہ اپنی آنکھ سے لے سکتے ہیں، جو وہ دیکھ رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ "دال چاول"کے ذریعے اس اہم سماجی امور پر کامیاب بات چیت کا سلسلہ شروع ہوگا۔