لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی گلوکار دانیال ظفر کی پہلی میوزک ویڈیو ’’ ایک اور ایک تین ‘‘نے ریلیز کے پہلے ہی دن دس لاکھ سے زائد ویووز کے ساتھ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا ہے۔معروف بین الاقوامی گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے بھی بھائی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پہلی ہی میوزک ویڈیو ’’ ایک اور ایک تین‘‘کے ذریعے کامیابی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔ 5 منٹ اور 11 سیکنڈ کی گانے کی ویڈیو کو محض تین دن میں دس لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جس کے بعد ان کا گیت موسیقی کے شعبے میں ہمیشہ نمایاں رہنے والے گیتوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔’’ایک اور ایک تین‘‘ گیت کا ویڈیو تخلیقی صلاحیت رکھنے والے مشہور ہدایتکارعبداللہ کی زیر نگرانی بنا ہے جبکہ دانیال ظفر نے نہ صرف گانا گایا ہے بلکہ اس کی دھن بھی خود بنائی اور ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ہمراہ نمایاں کردار بھی ادا کیا ہے۔