مکرمی ! بچوں کی تعلیم و تربیت اور بہترین کردار سازی کے لیے ادب اطفال ادیب اور بچوں کے رسائل بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ آج بھی کئی بچے ایسے ہیں جو مطالعے کا شوق رکھتے ہیںلیکن وہ مہنگی کتب خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔ ایسے میں ملٹی نیشنل کمپنیاں اگر ان تک رسائل اورمعیار کی حامل کتب پہنچائیں گے تو ان کو تعلیم اور بہترین تفریح مہیا کی جا سکتی ہے کہ کتاب سے بہترین دوست اورکون ہوسکتا ہے جو انھیں زندگی میں بہتر انسان بنانے پرمائل کرتی ہیں۔پاکستان میں اس وقت ایک بنک بچوں کے ادیبوں کو ایوارڈز دے رہا ہے ۔اگر دیگر بنک میرٹ کی بنیاد پر بچوں کے ادیبوں کی کتب کی اشاعت کو یقینی بنائیں تو یقینی طور پر مستقبل میں نہ صرف کتب بینی کا رجحان بڑھایا جا سکتا ہے بلکہ اچھے اورفرض شناس شہریوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے فوری پیش رفت کی جانی چاہیے تاکہ بچوں کو معیاری ادب کی فراہمی کا سلسلہ جاری و ساری رہے۔ (ذوالفقار علی بخاری‘بہاول پور)