اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کہاہے کہ پچھلی بار دبئی کی فائٹ میں جیت کے بعد بہت سپورٹ ملی ،حوصلے بلند ہیں۔ایک بیان میں باکسر وسیم نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کیخلاف بھرپور فائٹ کریں گے ۔وسیم نے کہا کہ وہ ورلڈ چمپئن شپ جیتنا چاہتے ہیں۔