وارسان(ویب ڈیسک)دبئی میں تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے 2 منزلہ عمارت تیار کی گئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دبئی میونسپلٹی نے بدھ کے روز یو اے ای کے علاقے وارسان میں دنیا کے سب سے بڑے تھری ڈی پرنٹ شدہ عمارت کی نقاب کشائی کی۔دبئی کے سینئر بلدیاتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دو منزلہ عمارت کا رقبہ 640 مربع میٹر اور اس کی بلندی 9.5 میٹر رکھی گئی ہے۔عمارت کو ایک سال میں تیار کیا گیا ہے اور اس کی لاگت 8 لاکھ درہم سے لے کر 1ملین درہم تک آئی ہے۔