دبئی(صباح نیوز)عرب امارات میں پاکستانی شہری نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، صفائی پر مامور پاکستانی شہری طاہر علی نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے 7 ملین درہم مالیت کا 15 کلو سونا دبئی حکام کے حوالے کردیا ، دبئی میں روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے طاہر علی کی ایمانداری کے اعتراف میں اسے اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے طاہر علی کا کہنا تھا کہ ایمانداری سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں، طاہر علی اپنے گھر کا واحد کفیل ہے ، طاہر نے کہا دبئی آنے کا مقصد فیملی کی مالی سپورٹ کرنا ہے ، خواہش ہے اپنے خاندان کیلئے مناسب گھر تعمیر کروں۔