لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہاتھوں شکست پر دلبرداشتہ ہونے والے قلندرز کے ننھے فین کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے بچے کو سٹیڈیم آکر میچ دیکھنے اور قلندرز سے ملاقات کی دعوت دے دی۔عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ننھے فین کی لاہور قلندرز کے ساتھ اس قدر جذباتی وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ لاہور قلندرز سے محبت کرتے ہیں۔بچے کی دل جوئی کرنے کیلئے کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے انہیں اپنی ٹیم کی سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹکٹ کی بھی پیشکش کی۔