کراچی (سٹاف رپورٹر،92نیوز رپورٹ ) پولیس کمانڈو خلیل اور فیق نے بتایا دہشتگرد پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے آئے ، پہلے دو دہشت گرد پیدل آئے اور مرکزی دروازے پر پہنچے اور آتے ہی کلاشنکوف سے فائرنگ کی اور سکیورٹی گارڈز کی چوکی پر دستی بم حملہ کیا ، اس دوران وہاں موجود پولیس اہلکار اور سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوئے ،ہم نے ان کو اسلحہ کے زور پر پہلے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی،ہماری جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورسر پر گولیاں لگنے سے مارا گیا۔92نیوز رپورٹ کے مطابق 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے پولیس اہلکار نے بتایا میں نے دہشتگرد کو 2 گولیاں مار کر زخمی کیا،ایک گولی اس کے ہاتھ پر ماری جس پر اس کے ہاتھ سے اسلحہ چھوٹ گیا، دہشتگرد نے گرنیڈ نکال لیا ، وہ پن نکالنے کی کوشش کر رہا تھا تو میں نے گولی سر میں مار دی ۔