خان پور(92نیوزرپورٹ)تھانہ صدرخان پور کے علاقہ پیربخش کورائی میں بااثرافرادنے مبینہ طورپرزمین کے تنازعے پر بیوہ خاتون کو تشددکانشانہ بناکر زخمی کردیا اورگھرکوآگ لگادی،خاتون کے مطابق 15پر کال کے باوجودپولیس موقع پر نہ پہنچی، بھائی اطلاع دینے تھانے پہنچاتوپولیس نے اسے ہی گرفتارکرلیا۔گھر کے ساتھ لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے سب ریکارڈکرلیا،92نیوزنے ویڈیوحاصل کرلی۔