لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی ترکی سے آئے معروف صوفی بزرگ پیر سید ناظم شاہ حقانی سجادنشین سید محمد مہمد عادل حقانی کی سربراہی میں 25رکنی وفدنے ملاقات کی۔ وزیر اوقاف کے ہمراہ وفد نے داتادربار میں حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔معروف صوفی بزرگ پیر سید ناظم شاہ حقانی سجادنشین سید محمد مہمد عادل حقانی کی سربراہی میں نماز جمعہ کی ادائیگی جامع مسجد داتا گنج بخش رحمتہ اﷲ علیہ میں کی گئی۔اس موقع پر وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہداتا دربار اور بادشاہی مسجد میں ملکی و غیر ملکی زائرین کی رہنمائی کے لئے خصوصی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ تمام درباروں پرزائرین کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کے لئے رائونڈ دی کلاک لنگر خانوں ،وضو خانوں اور طہارت خانوں کے قیام کو فوقیت دی جا رہی ہے ، خستہ حال درباروں کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ، تمام درباروں میں زائرین کے لئے شیلٹرز ہومزکے قیام کو وسعت دی جا رہی ہے ، صوبہ بھر میں صوفی ازم کو پروموٹ کرنے کے لئے جلد لاہور میں جدید اور معیاری و تصوف یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے وفد کے سربراہ سمیت تمام اراکین وفد کو تحائف میں خوبصورت قرآن پاک کے نسخے پیش کئے ۔