مکرمی! موسمیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے درخت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت کے طور پر ہر جاندار کے لیے تحفہ ہیں۔درختوں کے کئی فوائد ہیں ۔ اسلام میں درختوں کو کاٹنے سے منع کیا گیا اور اللہ نے خود درختوں کو زمین کی زینت قراردیا ہے۔ انسان کو بیماریوں سے محفوظ ہونا اسکا قدرتی علاج ایک ہی ہے وہ ہے شجر کاری۔پیارے ملک پاکستان صرف 5 فیصد حصہ ہی جنگلات پر مشتمل ہے ۔ لیکن اب وہ 5 فیصد بھی کم ہوتا جارہا ہے کیونکہ پاکستان میں درختوں کی کٹائی تیز ہوتی جارہی ہے اور شجر کاری کم ہو رہی ہے ۔ تو سب سے پہلے پاکستان کے ماہرین اور حکومت کو اس مسئلہ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ہم سب کایہ فرض بنتاہے کہ ہم آج ہی شجر کاری شروع کریں یہ ایک خدمت ہے تو آئیے مل کر اس کام کو آج ہی اپنے دوستوں اور اپنی فیملی کے ساتھ شروع کریں تاکہ آنے والے آفات سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ (اعجاز جی،آر جمالی / بھان سعیدآباد)