لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری درآمدات پر قابو پانے کیلئے مزیداقدامات کیے جائیں کیونکہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ملکی معیشت کیلئے خطرہ ہے اور تجارتی خسارہ میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہیں ۔