لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانی فلمی صنعت کی معروف اداکارہ دردانہ رحمن کے اعزازمیں تقریب پنجابی کمپلیکس میں ہوئی جس کا اہتمام بزم انجم رومانی پاکستان نے کیا تھا۔تقریب کے میزبان اور منتظم ڈاکٹرایم ابرار تھے ۔ صدارت سینئر ہدایتکار الطاف حسین نے کی۔ تقریب میں فن وثقافت اور علم وادب سے وابستہ شخصیا ت نے بھر پور شرکت کی۔ان میں اداکار عاصم بخاری ، راشد محمود ،حامد رانا،راحیلہ آغا،نادیہ علی ،ماہم رحمن، جرار رضوی ،اچھی خان، فراست بخاری ،پپی کلیار، ڈاکٹر کنول فیروز، ناصر،طاہر بخاری ،ٹھاکر لاہور ی ،شجرالدین ،اے آر گل،رفیق مغل ، علی عابدی اور دیگر شامل تھے ۔اس موقع پر’’عشق نچاوئے گلی گلی ‘‘سمیت دردانہ رحمن کی شہرہ آفاق فلمو ں کے کلپ اور نغمات دکھائے گئے جنہیں شائقین نے بہت پسند کیا ۔