کراچی(این این آئی)پاکستان میں بین الاقوامی تجارت کی لاگت میں اضافہ کر دیا گیاہے ۔ وفاقی حکومت نے برآمدی اور درآمدی مال کی تفصیلات پر مبنی گڈز ڈکلیئریشن کی فیس 250روپے سے بڑھاکر 500 روپے کر دی ہے ، اس طرح گڈز ڈکلیئریشن کی فیس میں 100فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔گڈز ڈیکلیئریشنز پاکستان کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم(پیکس)کے تحت آن لائن فائل ہوتے ہیں۔ حکومت نے 250روپے گڈز ڈیکلیئریشن سروس چارجز2011میں نافذ کئے تھے ، اب 8 سال بعد ان کی شرح میں250روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔