مکرمی !جیساکہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ کراچی کے شہری بارش کی بوندبوند کو ترس رہے تھے۔ کیونکہ اور شہروں کی نسبت کراچی میں بارش کم ہی ہوتی ہے اور اب جب کراچی میں باران رحمت برسا ہے تو بھی شہری سکھ کا سانس نہیں لے سکتے اس کی ایک وجہ تو بارش کے وقت بجلی کا بریک ڈاؤن ہو جاتا ہے۔ اور دوسرا یہ کہ بارش کے پانی کا نکاسی آب نہ ہو نے کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سندھ حکومت کو ان مسائل سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنے ہونگے تاکہ کراچی کے شہری اس نعمت سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں اور یہ نعمت لوگوں کے لیے زحمت نہ بنے۔ (وریشہ پرویز، کراچی)