سربیا کے دریائے ڈریٹا کے عین وسط میں ایک ایسا انوکھا گھر موجود ہے جسے ایک ابھری ہوئی چٹان پر بنایا گیاہے ۔ لکڑی کی مدد سے تعمیر کیا جانے والا یہ منفرد گھر 1968 میں چند نوجوانوں نے اس لیے تعمیر کیا تھا کیونکہ ان کے خیال میں یہ چٹان ایک چھوٹی پناہ گاہ کے لیے مثالی مقام ہے ۔یہ گھر نہ صرف آرٹ کا نمونہ ہے بلکہ اپنے انوکھے طرزِ تعمیر کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا بھی خاص مرکزبنا رہتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس گھر کے بہت چرچے ہیں جسے لاکھوں مرتبہ شیئر کیا گیا اور لائیکس بھی ملیں۔