شکاگو(سپورٹس ڈیسک )کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔ اس کہاوت کو گزشتہ دنوں ایک کینیڈین تاجر نے کچھ یوں درست ثابت کیا کہ ایک ’’ڈائم‘‘ یعنی دس سینٹ مالیت کا ایک نایاب سکّہ 13 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں خرید لیا۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم تقریباً 21 کروڑ روپے بنتی ہے ۔ 1894 میں سان فرانسسکو کی سرکاری ٹکسال میں 10 سینٹ مالیت کے صرف 24 سکّے ڈھالے گئے تھے جن میں سے اس وقت صرف 9 سکّے ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک نایاب سکّہ شکاگو میں نیلام ہوا جسے یوٹاہ، کینیڈین ہینسن نے 13 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں خریدا۔