لاہور،سیالکوٹ(خصوصی نمائندہ،صباح نیوز، دسٹرکٹ رپورٹر)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے پنجاب بھر میں مزید10کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹر زقائم کرنیکااعلان کرتے ہوئے کہا ہے مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔گورنرپنجاب نے جیل روڈ ،گلبرگ ،بر کت مارکیٹ ،لبرٹی اور حسین چوک سمیت دیگر علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔مختلف ناکوں پر افواج پاکستان اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاہمیں افواج پاکستان اور پنجاب پولیس سمیت اپنے سیکورٹی اداروں پر فخر ہے جو مشکل کی اس گھڑی میں فر نٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،انشاء اﷲ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی قوم اسی اتحاد اور جذبے کیساتھ کورونا کے خلاف جنگ میں بھی کامیاب ہو گی۔