اسلام آباد( خبر نگار خصوصی) وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ابتک 90ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔64 ہزار سرکاری جبکہ 26 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے حجاز مقدس پہنچے ۔ ابتک 6 سرکاری اور 2 نجی حج سکیم کے عازمین کی اموات واقع ہوئی ہیں۔ حج میڈیکل مشن نے 11 ہزار مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں۔ 64 مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ابتک 182 گم ہونیوالے عازمین کوانکی رہائشگاہوں تک پہنچایا گیا ۔حرم گائیڈز نے 20 ہزارعازمین کو رہنمائی فراہم کی۔ 36 سو سے زائد بیگز تلاش کر کے عازمین حج تک پہنچائے گئے ۔کال سنٹر پر رہنمائی کیلئے 194 جبکہ شکایات سنٹر پر 150 شکایات موصول ہوئیں۔وزارت مذہبی امور کے 154 افسران اور عملہ سعودی عرب میں فرائض سر انجام دے رہا ہے ،میڈیکل مشن کے تحت 389 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے ۔350 پاکستانی معاونین جبکہ ساڑھے 7 سو لوکل خدام بھی تعینات ہیں ۔