کوئٹہ، حیدر آباد (آئی این پی ، مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کلی برات میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے ، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹیں اور بڑی مقدار میں بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اسلحہ و گولہ بارود کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لیے استعمال ہونا تھا ۔ حیدرآباد میں قا سم آباد سحرش نگر ریلوے ٹریک کے قریب سے دیسی ساختہ بم برآمد ہوگیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے بم کو ناکارہ بنا دیا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی۔ دہشت گردی منصوبہ