لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہو رہی ہے ،دہشت گردی،انتہا پسندی،ماحولیات اورمعیشت بڑے چیلنجز ہیں،پاکستان میں ہر5 میں سے تیسرا نوجوان بے روزگاری کاشکار ہے ، آکسفورڈیونیورسٹی میں خطاب کے دوران بلاول بھٹونے کہاکہ پارلیمنٹ کو اپنی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرناہے ،اسی میں جمہوریت کی بقا ہے ۔ بلاول بھٹوکی یونیورسٹی آمدپرآکسفورڈ یونین کے عہدیداروں نے استقبال کیا،بعد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے برطانیہ میں ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔