راولپنڈی،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرڈیننس سینٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی،آرمی چیف نے میجر جنرل سید شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے ، آرمی چیف نے آرڈیننس کور کی امن وجنگ میں خدمات کو سراہا،تقریب میں حاضر سروس ،ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا،آرمی چیف نے فضائیہ کے پیشہ ورانہ مہارتوں اور کارکردگی کو سراہا، آرمی چیف نے 35ویں ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب میں کہادشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار رہنا چاہئے ،جدید دور کی جنگوں میں ہم عصر چیلنجز سے باہم آگاہی ہی بالادستی کا باعث بن سکتی ہے ۔ آرمی چیف نے فوجی فاؤنڈیشن کراچی کا بھی دورہ کیا،آرمی چیف کو منصوبوں پربریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے معیاری سروسزفراہم کرنے پرفاؤنڈیشن کی کوششوں کوسراہا، ،آرمی چیف کے کراچی پہنچنے پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل محمدسعید نے استقبال کیا۔