لاہور (نمائندہ خصوصی سے )پنجاب سول سیکرٹیریٹ 'اولڈ پی اینڈ ڈی سمیت مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر و مالازمین کی رہائشگاہوں کے منصوبوں پر 2 ارب 80کروڑ اضافے کے بعد 9 ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، مالی سال 2018-19 میں 7 ارب کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔محکمہ پبلک بلڈنگ آئندہ مالی سال خطیر رقم سے 220 ترقیاتی سکیمیں مکمل کرے گا۔ محکمہ خزانہ کے دفاتر کی 2جاری سکیموں کیلئے 2 کروڑ 81 لاکھ روپے ،محکمہ داخلہ پنجاب کی کل 26 ترقیاتی سکیموں کے مکمل کرنے کیلئے محکمہ پبلک بلڈنگ 99 کروڑ سے زائد خرچ کرے گا۔محکمہ منصوبہ بندی و ترقی پنجاب کی 9 سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 31 کروڑ ،محکمہ پبلک پراسیکیوشن کی 21 سکیموں کیکئے 16 کروڑ روپے ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی 27 سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے آئندہ مالی سال کے دوران 91 کروڑ 99 لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔